پینے کے لیے صاف پا نی کی فراہمی بڑامسئلہ بن چکا ، افتخار حسین سندھو

 پینے کے لیے صاف پا نی کی فراہمی  بڑامسئلہ بن چکا ، افتخار حسین سندھو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چوہدری افتخار حسین سندھو چیئر من قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ضلع سرگودھا نے کہا ہے کہ پینے کے لیے شفاف پا نی انسانی زندگی ہے اسوقت سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں پینے کے لیے صاف پا نی کی فراہمی بڑامسئلہ بن چکا ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پینے کے شفاف پا نی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے کیونکہ پہلے سے موجود پینے کے پانی کے پائپ بوسید ہ اور زنگ آلود ہو چکے ہیں سیوریج کا پانی ا ن پائپوں میں مکس ہو کر لوگوں تک پہنچتا ہے جس سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ، حکومت فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں