صنعتوں کیلئے سرکاری زمین لیز پر دینے کافیصلہ خوش آئند ہے ،فیصل فاروق چیمہ

صنعتوں کیلئے سرکاری زمین لیز پر دینے  کافیصلہ خوش آئند ہے ،فیصل فاروق چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ ز یر اعظم کی طرف سے انٹرنیشنل چمبرز کے اجلاس میں صنعتیں لگانے کیلئے سرکاری زمین لیز پر دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے سے اندرون اور بیرو ن ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

اور غیرملکی سرمایہ کا ر وں کو ملک میں سرمایہ کا ری کی ترغیب حاصل ہوگی برآمدات میں اضافہ کیلئے بیر و ن ملک سفارتخانوں میں ٹریڈ آفیسرز کو متحرک اور فعا ل بنا یااور بیر و ن پاکستانی مصنوعات کی نمائیشوں کا اہتمام کیا جائے توملکی بر آمدات میں مزیداضافہ ہوگا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں