پی پی 78کو خوبصورت اور ماڈل بنائینگے ،میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آزاد امیدوار پی پی 78میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست سے ہی ہم حلقہ کو ماڈل اور خوبصورت حلقہ بنا ئیں گے۔
اسوقت حلقہ پی پی 78میں بنیا دی سہولیا ت کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک بڑے پیکج کی ضرورت ہے ہم اس سلسلہ میں اپنی آوازبلند کرتے ہو ئے یہاں کے مکینوں کی بے لو ث خد مت اور تعمیر وترقی کی تاریخ رقم کریں گے ، ہما ر ی سیاست کی بنیاد ہی عوام کی بے لو ث خدمت ہے ۔