تحریک انصاف سٹی وضلع سرگودھا کاورکرز کنونشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف سٹی وضلع سرگودھا کاورکرز کنونشن باغ جناح میں منعقد ہوا ۔
مہر انصر اقبال ہرل، علی شیخ، رانا اعجاز و دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی قیادت پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان ورکروں پر شفقت کاہاتھ رکھیں تاکہ وہ عوامی مسائل حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر چیئر مین پی ائچ اے محمود بخش گیلانی نے بھی شرکت کی ۔