مہنگی اور ناقص اشیا: موٹروے سروس، ریسٹ ایریاز میں کریک ڈاؤن کا حکم

مہنگی اور ناقص اشیا: موٹروے سروس، ریسٹ ایریاز میں کریک ڈاؤن کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت نے موٹروے سروس اور ریسٹ ایریاز میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور مسافروں سے ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیتے ہوئے سرگودھا سمیت چھ اضلاع کی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ،

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر چیف منسٹر شکایت سیل کی جانب سے اس سلسلہ میں موصول ہونیوالی حالیہ شکایات اور جی ایم موٹروے کی بار بار نشاندہی کے باوجود موثر حکمت عملی اختیار نہ کرنے پر سرگودھا، لاہور،چکوال، حافظ آباد، شیخوپورہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لہذا وقت ضائع کئے بغیر موٹر وے ریسٹ ایریاز پرمعیاری اشیاء کی حکومتی نرخو ں پر دستیابی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے خصوصی کریک ڈاؤن کروانے کیساتھ ساتھ مستقل چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائی جائے جبکہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو اشیاء کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کر کے جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں