کمزور اور لاغر جانوروں کا پانی ملا گوشت سرعام فروخت

کمزور اور لاغر جانوروں کا پانی  ملا گوشت سرعام فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں اور گردونواح میں کمزور اور لاغر جانوروں کا پانی ملا گوشت سرعام فروخت ہونے لگا ۔

قیمتیں بھی سرکاری پرائس لسٹس سے زیادہ وصول کی جانے لگیں، تفصیلات کے مطابق کندیاں اور گردونواح میں قصاب بیمار اور لاغر جانور گھروں میں زبح کرکے عوام میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں جبکہ ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے مذبحہ خانہ بھی عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کیوجہ سے قصاب گھروں میں جانور زبح کرکے پر مجبور ہیں ، شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں