پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی بم گراد یا گیا،فیروز جوئیہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے سے عوام پر  مہنگائی بم گراد یا گیا،فیروز جوئیہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈویثرنل آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک عمر فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرکے عوام پر مہنگا ئی کا ایک اور بم گرادیا گیا ہے۔

مہنگائی،بیروزگاری نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنادیا ، تبدیلی سرکار کے دور میں مہنگائی بیروزگاری غربت میں اضافہ ہوا ہے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی مگر تبدیلی سرکار صرف خوشحالی اور ترقی کا راگ الاپنے میں مصروف ہے تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں اٹھائے دفتروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ عوام کل بھی اور آج بھی ن لیگ کے نعرے ووٹ کو عزت دو کے کیساتھ کھڑی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں