کلرکس ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر یونین کی سابقہ باڈی بحال رکھنے کا اعلان

 کلرکس ایسوسی ایشن کا متفقہ طور پر یونین کی سابقہ باڈی بحال رکھنے کا اعلان

شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا )کلرک انصاف کے حصول میں عوام اور وکلاء سے تعاون کرتے ہیں اور کلرکس بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ بار اور بینچ کے بہتر تعلقات کو خوش آمدید کہا ہے۔

ہم کلرکس کے مفادات کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے یہ بات صدر کلرکس ایسوسی ایشن فیاض آصف اور جنرل سیکرٹری مہر محمد طاہر نے بار روم میں کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ کلرکس ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر یونین کی سابقہ باڈی بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کالونی میں کلرکس کیلئے پلاٹوں کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔ صدر بار عامر عطا بھٹہ ، شیخ قمرالدین ، غلام حسن ، صاحبزادہ واجد سلطان اور دیگر وکلاء نے کلرکس ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے کو سراہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں