ٹریفک حادثات میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔

میانوالی روڈپرڈیرہ بانکیانوالاکے قریب تیزرفتارکارنے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، 31سالہ نسرین کوثر اور10سالہ علی شان زخمی ہو گئے ، مظفرگڑھ روڈپر8والاموڑ کے قریب سڑک کے تعمیراتی کام کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے 47سالہ محمد خلیل اور اسکی اہلیہ36 سالہ شاہدہ پروین زخمی ہو گئی۔

جہاز چوک جوہرآباد میں موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشے کے تصادم میں40سالہ محمداقبال اور15سالہ آمنہ بتول زخمی ہوگئی، ہوٹل کے قریب کیری وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 15 سالہ محمدادریس جبکہ بھٹو چوک خوشاب میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 12 سالہ مناہل زخمی ہو گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں