انتخابات آج ہوں یا کل تحریک لبیک کامیابی حاصل کریگی، توقیر الحسنین شاہ کاظمی

انتخابات آج ہوں یا کل  تحریک لبیک کامیابی حاصل  کریگی، توقیر الحسنین شاہ کاظمی

دائودخیل،موچھ( نمائندگان دنیا)پاکستان تحریک لبیک وسطی پنجاب کے امیر علامہ پیر سید محمد توقیر الحسنین شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ انتخابات آج ہوں یا کل تحریک لبیک پاکستان بھرپور انداز میں حصہ لیکر ان شاء اللہ تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنے 20 نکاتی منشور پر مکمل عمل کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت ،دین اسلام کے پیفام محبت،امن کو عام کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا تنویر الحسن صدیقی آف میانوالی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ضلع بھرکے ٹی ایل پی عہدیداران اور کارکنان 21 جنوری کو کندیاں میں منعقد ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں