آفٹر نون کلاسز کے اساتذہ انصاف کے لیے رل گئے

 آفٹر نون کلاسز کے اساتذہ  انصاف کے لیے رل گئے

دائودخیل(نما ئندہ دنیا)انصاف کے نام سے بننے والے انصاف آفٹر نون کلاسز کے اساتذہ انصاف کے لیے رل گئے۔

ضلع میانوالی کے ان سکولوں کے اساتذہ 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، تفصیل کے مطابق موجودہ حکومت نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں انصاف آفٹر نون کے نام سے سکولوں کا آغاز کیا تاکہ جن علاقوں میں بچے ،بچیاں صبح گھر والوں کا ہاتھ بٹانے یا انکے لیے روزگار فراہم کرنے کیوجہ سے یا کسی اور وجوہات کی بنا پر سرکاری سکولوں میں صبح کے وقت نہیں جاسکتے تھے تو ان علاقوں میں سیکنڈ ٹا ئم یعنی ایک بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ان سکولوں میں تعلیم حاصل کرسکیں جو شرح خواندگی میں اضافہ کا سبب بن سکے اور ان سکولوں میں طلبا و طالبات کو تعلیم دینے کے لیے میل اور فی میل اساتذہ کو سیکنڈ شفٹ میں پڑھانے کے لیے اضافی تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا گیا جسکے باعث اساتذہ نے حکومت کے احکامات کومانتے ہوئے اور اپنے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیم دینا شروع کر دی۔اور ان سکولوں کا آغاز اگست 2021میں کردیا گیا۔ اور سیکنڈ شفٹ کلاسیں شروع کردی مگر چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان سکولوں کے میل اور فی میل اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں