25سالہ لڑکی کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی

25سالہ لڑکی کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں جمالی بلوچاں کی رہائشی 25سالہ ارم شہزادی دختر فیاض کی پر اسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

ارم شہزادی اپنے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، اس کے ورثاء کے مطابق اس نے خود کشی ہے لیکن پولیس ان کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں حقیق، جوڑہ کلاں پولیس نے اس کی نعش قبضہ میں لے کر اس کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پودسٹ ،مارٹم کرایا اور نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ، پولیس کے مطابق حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں