مخبر کی اطلاع پر منشیات فرش گرفتار ،چرس برآمد

مخبر کی اطلاع پر منشیات  فرش گرفتار ،چرس برآمد

شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا )مخبر کی اطلاع پر منشیات فرش گرفتار ،چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ تصور اقبال مظفرہ آباد پل کے قریب گاہک کا انتظار کر رہا ہے ، پولیس پارٹی کے چھاپے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا ، تلاشی پر ملزم کے قبضہ سے 420گرام چرس اور تقریبا 600 روپے وٹک برآمد ہو ئی ، منشیات قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں