بوائز ایلیمنٹری سکول سمندوالہ میں چھاپہ،اساتذہ غیرحاضر

 بوائز ایلیمنٹری سکول سمندوالہ میں چھاپہ،اساتذہ غیرحاضر

موچھ(نما ئندہ دنیا )گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سمندوالہ میں ڈپٹی ڈی ای ایلیمنٹری مردانہ کا اچانک چھاپہ۔

اساتذہ ر ہنما سمیت پانچ اساتذہ اور ایک کلاس فور غیر حاضر پائے گئے ۔ ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد مسعود احمد ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشتاق احمد خان,نجیب اللہ,عبدالرزاق خان,محمد لطیف اللہ خان,آفتاب احمد شاہ سمیت نائب قاصد محمد سلیم نواز غیر حاضر پائے گئے ۔

دو اساتذہ حافظ مشتاق اور نجیب اللہ کی گزشتہ دنوں کی واپسی ٹائم کی حاضری بھی نہیں لگی ہوئی تھی جو کہ ہیڈماسٹر کی کوتاہی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں