شاہ پور سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں،خرم مختار

 شاہ پور سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں،خرم مختار

شاہ پور صدر (نمائندہ دنیا )سابق اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار نے کہا ہے کہ شاہ پور سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں۔

جس طرح اس علاقے کے بارے میں سنا تھا اس سے بڑھ کر پایا۔ایک اچھی تحصیل میں وقت گزارنے کا موقع ملا ،تمام لوگ مخلص رہے اور ہمیشہ میرا ساتھ دیا،وہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے ، نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سیداسدعباس شاہ شیرازی نے کہا کہ وہ شاہ پور کی گے پسماندگی ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کریں ۔

شاہ پور اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتربنانے کیلئے احکامات دے دیئے گئے ہیں ان کے دفتر میں عملہ عوام کی شکایات حل کرنے کیلئے ہر وقت موجود رہتا ہے ۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افتخارگوندل ، سینئر قانون دان حاجی عطا محمد بھٹہ ، صدر شاہپور بار عامر عطابھٹہ، تحصیلدار ملک محمد عظیم ،تحصیلدارنعیم جانثار ،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر محمد شفیق ،اے ڈی ایل ،آر غلام اللہ بوڑانہ ،نائب تحصیلدار شاہد محمود ،فخرالحسن ڈھڈی ، گرداور رانا محمداقبال پٹواری ملک محمدجاوید،پٹواری احمد نواز گوندل، سابق صدر بار مہراحسان اللہ بکھر ایڈووکیٹ ،غلام حسن زیدی ایڈووکیٹ ،رانامشتاق گرداور ،رانا دوست محمد ،پٹواری ،محمد اسلم پٹواری ، ،ہیڈکلرک سجادحسین، حامدحسن ، شاہ پور بار کے وکلاء ، محکمہ مال کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی ، خرم مختار نے کہا کہ صحافیوں نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ۔

شاہپورکے صحافی برادری نے مسائل کو اجاگر کیا اور حقائق پر لکھا انہوں نے کہا کہ میں آج بھلوال ہوں لیکن میرادل شاہپور کے شہریوں کے ساتھ ہے ریٹائر ہونے والے پٹواریوں میں ملک جاوید،احمدنواز گوندل اور گرداور رانامحمداقبال نے کہا کہ یہ نوکری ہماری پہچان بنی ہم نے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے ،سیداسدعباس شاہ شیرازی ممبرصوبائی اسمبلی افتخارحسین گوندل نائب تحصیل دارنے اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار اور دیگر عہدیداروں کو شیلڈ اور تحائف پیش کئے اس موقع پر نئے صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر اور جنرل سیکرٹری اصغر علی شاہ کو منتخب کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں