دوسروں کو چور کہنے والا خود آٹا چینی ،گھی چور :رضوان گل

 دوسروں کو چور کہنے والا خود آٹا چینی ،گھی چور :رضوان گل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوسروں کو چور کہنے والوں نے آٹا’ چینی’ گھی چوری کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل نے کہا کہ تین ماہ میں تبدیلی لانے والا اب یو ٹرن لے کر کہہ رہا ہے کہ ممکن نہیں سوئچ آن کرکے تبدیلی لے آؤں اگر دنیا بھر میں جھوٹ بولنے والوں کا مقابلہ کروایا جائے تو عمران نیازی جھوٹوں کی فہرست پہلے نمبر پر آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں