مہنگائی کا توڑ: سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ

مہنگائی کا توڑ: سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ

سرگودھا (نامہ نگار) صوبائی حکومت نے سبزیوں کی مصنوعی قلت۔

مہنگائی کے سدباب اور مستقبل میں آبادی کے تناسب سے پیدواری اہداف بڑھانے کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرکاری زرعی زمینیں عارضی لیز پر دی جائیں گی، ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں ٹماٹر،پیازاور مرچ و دیگر 24اقسام کی سبزیوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے آب و ہوا اور زمین کو موزوں قرار دیا جا چکا ہے، اس ضمن میں صوبائی حکومت نے مستقبل میں آبادی کے تناسب سے سبزیوں کی پیدوار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

جس کے تحت بے روزگار افراد کو سرکاری زمینیں لیز پر دی جائیں گی اور اخراجات کی مد میں بھی سبسڈی دینے کیساتھ ساتھ مرحلہ وارمتذکرہ اقسام کی سبزیوں کی پیدوار کو بڑھانے کیلئے آگاہی، تربیتی نشستیں،سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے ،جبکہ سکیم کے تحت مطلوبہ جگہوں کی تفصیلات 15یوم میں ارسال کرنے اور ضلع سطح پر ترسیل کے حوالے سے سپلائی چین کے ذریعے قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں