طلبا کو ویکسین کی دوسری ڈوز 3دن میں لگانے کی ہدایت

طلبا کو ویکسین کی دوسری ڈوز 3دن میں لگانے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار ) این سی او سی کی ہدایت پر سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین کی دوسری ڈوزاور مکمل ویکسی نیشن کے زیر التواء عمل کو نمٹانے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔

 ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈائریکٹر کالجز اور سی ای اوز ایجوکیشن جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات سے قبل ہائی سکولوں اور کالجز میں بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

متعد د بچوں کو دوسری ڈوز نہیں لگی اور اسی طرح بہت سے ایسے بچے بھی ہیں جنہیں ویکسین لگائی ہی نہیں گئی ،جس پر محکمہ صحت کے تعاون سے تین دن میں یہ عمل مکمل کر کے رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں