ضلع کونسلیں، میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیاں بجٹ کا ایک فیصد سول ڈیفنس کو دینے سے گریزاں

 ضلع کونسلیں، میونسپل کارپوریشن  اور کمیٹیاں بجٹ کا ایک فیصد  سول ڈیفنس کو دینے سے گریزاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وزارت داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کے مابین معاہدہ اور واضح احکاما ت کے باوجود ضلع کونسلیں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں اپنے سالانہ بجٹ کا ایک فیصد متعلقہ سول ڈیفنس کو ادا نہیں کر رہیں جس کے باعث یہ شعبہ مالی بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

 سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ سیلاب ، قدرتی آفات سمیت مختلف حوالوں سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے بالخصوص موجودہ سکیورٹی صورتحال میں سول ڈیفنس کی اہمیت سے انکار نہیں مگر محدود وسائل کے باعث ایک عرصہ سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں