ایک ہفتے میں2934 افراد کے ٹیسٹ،28 کوروناکے مریض

ایک ہفتے میں2934 افراد کے ٹیسٹ،28 کوروناکے مریض

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع میں کورونا کے تشخیص شدہ مریضوں کی شرح 0.95 فیصد رہی جبکہ 39 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک 37 لاکھ 24ہزار 715 افراد کو انسداد کرونا ویکسی نیشن دی جاچکی ہے ۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل ا صغر قاضی نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 2934 افراد کے حاصل شدہ نتائج میں سے 28 میں کرونا کی تشخیص ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین روز کے دوران 937 میں سے صرف 8 افراد کے رزلٹ مثبت آئے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 20 لاکھ 80ہزار 246 افراد کو پہلی خوراک جبکہ 16لاکھ 44 ہزار 469 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریچ ایوری ڈورکرونا ویکسی نیشن کی کامیاب مہم میں ضلع کی نمایاں پوزیشن رہی جس کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ضلع کو خصوصی شیلڈ سے نوازا انہوں نے زور دیا کہ اومیکرون سے حفاظت کیلئے عوام ماسک کاا ستعمال کریں بلا ضرورت پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں تاکہ کرونا کی اس خطرناک لہر کو بھی شکست دی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں