سرگودھا یونیورسٹی:’’شہری تعلیم کی ضرورت و اہمیت‘‘ پر سیمینار

سرگودھا یونیورسٹی:’’شہری تعلیم کی ضرورت و اہمیت‘‘ پر سیمینار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور سنٹر فار پیس اینڈ سوشل اسٹڈیز کے اشتراک سے ’’شہری تعلیم کی ضرورت و اہمیت‘‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 سیمینار میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ڈسٹرکٹ مینیجر مہر عمر دراز جھاوری، ڈپٹی ڈائریکٹر احسان اﷲ خان، سماجی کارکن آصف محمود خان، لیکچرار شعبہ سوشیالوجی محسن خان نیازی، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہر عمر دراز جھاوری نے کہا کہ جب ریاست لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر پاتی تو معاشرے میں لاقانونیت اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ۔

اس وقت پاکستان کو انہی مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک اچھا معاشرہ قائم کرنے کے لیے قانون کی بالادستی، تعلیم، احساس اور تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔

احسان اﷲ نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران اور غربت سے نکالنے کے لیے خواتین سمیت تمام افراد کو ہنر مند بنانا ہو گا۔ آصف محمود خان نے کہا آئین و قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے ہم تعلیم، صحت، معیشت، انصاف، شفافیت، ٹیکنالوجی سمیت ہر میدان میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں