آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،آرپی او کی بریفنگ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت کمیٹی روم آر پی او آفس سرگودھا میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
آر پی او محمد فیصل رانانے کرائم کی صورتحال اور سکیورٹی انتطامات کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر نے اور مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔آخر میں آر پی او نے آئی جی کو سونئیر پیش کیا۔
آئی جی نے دس کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کروانے اور ملزمان کی گرفتاری پر آر پی او کی پروفیشنل پولیسنگ کا اعتراف کیا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔