نہر تھل سالانہ مرمت اورصفا ئی کے لیے بند کر دی گئی

نہر تھل سالانہ مرمت اورصفا ئی کے لیے بند کر دی گئی

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )ایشاء کی سب سے بڑی نہر تھل سالانہ مرمت اورصفا ئی کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 ہر سال نہر تھل کو جنوری میں بند کیا جاتا ہے اور نہر کی ضروری مرمت اور صفا ئی کے ساتھ اس سے نکلنے والے ما ئنز،راجباہوں کی بھی صفا ئی کے لیے لاکھوں روپے کے ٹھیکے کی جاتے ہیں جو صرف کاغذوں تک محدود ہوتے تھے لیکن پچھلے دو سالوں سے ما ئنز،کی صفا ئی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ سکتا ہے جس سے کسان پریشان ہوتے ہیں اور ان کی گندم کی فصل متاثر ہوتی ہے۔

نہر تھل بھی پانچ اضلاع کی ہزاروں ایکڑ رقبہ سیراب کرتی ہے لیکن عین گندم کے سیزن میں نہر تھل کی بند ش سے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ،کسانوں کا کہنا تھا کہ نہر تھل کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں