عثمان احمد کا میانوالی کادورہ ڈی سی آفس کمپلیکس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ

 عثمان احمد کا میانوالی کادورہ  ڈی سی آفس کمپلیکس میں  اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائر یکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی عثمان احمد کا میانوالی کادورہ۔

ڈی سی آفس کمپلیکس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا ۔ملازمین کی حاضری چیک کی اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔اس موقع انہوں نے سنٹر میں موجود لوگوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کی کارکردگی رویے اور دیگر امور سے متعلق دریافت کیا اور سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے ۔

ایڈیشنل ڈائر یکٹر نے رانا خرم انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں اور میرٹ پرلوگوں کوریکارڈ کی فراہمی بر وقت یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں