ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کا سنٹرل جیل کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  میانوالی کا سنٹرل جیل کا دورہ

میانوالی ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد شریف نے سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا۔

 جیل کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے قیدیوں کیلئے تیار کھانا خود کھا کر چیک کیا ،کھانے کے معیار کی تعریف کی،جیل ہسپتال کا وزٹ کیا۔

قیدی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور خواتین کو دی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔جووینائل وارڈ کا وزٹ کیااوربچوں کو آئندہ جرائم سے دور رہنے کی تلقین کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں