ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر سرگودھا آصف کمال آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے۔
وہ قبل ازیں بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ساہیوال فرائض سر انجام دے چکے ہیں، ان کا شمار فرض شناس پولیس افسران میں بتایا گیا ہے ، ان کے پیش رو جبکہ ان کے پیش رو شیخ کاشف مسعود نے چارج چھوڑ کر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر خوشاب کا چارج سنبھال لیا ہے ۔