کارپوریشن کا منگل بازار میں چھاپہ ،خوانچہ فروش کاسامان ضبط

کارپوریشن کا منگل بازار میں چھاپہ ،خوانچہ فروش کاسامان ضبط

سرگودھا(نامہ نگار ) میونسپل کارپوریشن کا منگل بازار میں چھاپہ ، کئی خوانچہ فروشوں کا بھاری سامان قبضہ میں لے کر کارپوریشن آفس منتقل کر دیاگیا۔

 تفصیل کے مطابق چند ہفتے قبل خاتون کی خودسوزی کی کوشش کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے علی پارک کے قریب لگنے والے منگل بازار پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم گزشتہ روز خوانچہ فروشوں نے پھر سے اسٹالز سجائے تو اطلاع ملنے پر انکروچمنٹ انسپکٹرز محمد رفیق اور مہر رمضان بھاری عملے اور گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے منگل بازار بند کرواتے ہوئے درجن سے زائد اسٹالز قبضہ میں لے کر سامان کارپوریشن آفس منتقل کر دیا اور ذمہ داروں کو جرمانے کیلئے چالان میونسپل ریگولیشن آفیسر کو ارسال کر دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں