23جنوری کو سیال شریف میں پی پی کا جلسہ ملتوی :تسنیم قریشی

23جنوری کو سیال شریف میں پی پی کا جلسہ ملتوی :تسنیم قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ موسمی حالات اور متوقع بارش کے باعث 23 جنوری کو پیپلز پارٹی کا سرگودھا کے علاقے سیال شریف میں ہونے والا جلسہ اب 30 جنوری کو ہو گا، جس سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے 3 سالوں میں پاکستان کی معیشت، زراعت اورمختلف شعبوں کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ، ملک کا قرض نا قابل تصور سطح پر پہنچ چکا ہے ، جس سے اتارنے میں ہماری آنے والی نسلوں کو بھی مشکلات پیش آئیں گی، ملک میں ہر شخص کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے ، حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں