پپلاں کے کسانوں کیلئے کھاد کا حصول ناممکن ہو نے لگا
میانوالی (نامہ نگار ) پپلاں میں کھاد کا حصول کسانوں کے لیے نا ممکن ہونے لگا کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور کھاد ڈیلرز کی ملی بھگت سے کھاد بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے جس سے کسانوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔
حکومتی کھاد کے قائم کردہ سیل پوانٹس پر کھاد کی آمد کا نہ تو کوئی دن مقرر ہے اور نہ ہی کوئی وقت زمیندار روزانہ کی بنیاد پر تحصیل بھر سے سفری اخراجات اور تکالیف برداشت کر کے آتے ہیں اور بغیر کھاد کے حصول خالی ھاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔
زمیندار حمید اﷲ ملک الطاف عارف آرائیں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور کھاد ڈیلرز کی ملی بھگت سے کھاد کا ایک بڑا حصہ بلیک پر فروخت کر دیا جاتاہے جس سے حق دار اور لائنوں میں لگنے والے بیشتر زمیندار کھاد کے حصول سے محروم ہو جاتے ہیں زمینداروں نے کمشنر سرگودھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔