سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
کندیاں(نمائندہ دنیا ) سردی کی شدت بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر اور اس کے گردونواح میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،ایک سروے کے مطابق خشک میوہ جات میں عوامی دلچسپی کے حامل مونگ پھلی کی قیمتیں 300 سے 500 روپے کلو ، اخروٹ 600سے 1200روپے کلو، کا جو 1600 سے 2000 روپے کلو پستہ 2000 سے 00 22 سو روپے کلو، چلغوزہ 5000 سے 7000 ہزار روپے کلو تک پہنچ گئی۔
خودساختہ قیمتوں کے اس اضافہ کی وجہ سے شہری چکر ا کر رہ گئے ہیں،شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر میں دیگر اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتوں کو عام شہری کی پہنچ میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی کا ازسرنو جائز ہ لیکر اسے بہتر بنایا جائے ۔