لگتا ہے اب حکومت کے بس میں کچھ نہیں رہا ، ناصر محمود سہگل

لگتا ہے اب حکومت کے بس  میں کچھ نہیں رہا ، ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ لگتا ہے کہ اب حکومت کے بس میں کچھ نہیں رہا۔

ادارے جن کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے وہ حکومتی کنٹرول سے باہر ہورہے ہیں، مہنگائی نے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انسان کو پریشان کیا ہے وہاں پر حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں