ہمیشہ سیاستدانوں نے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، ممتاز اختر کاہلوں

ہمیشہ سیاستدانوں نے ہی جمہوریت  کو نقصان پہنچایا ، ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سیاستدانوں نے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔

 اصل جمہوریت یہ ہے کہ منتخب حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیئے جائیں احتجاجی مظاہروں سے نقصان جمہوریت کو ہی ہوگا۔

اس وقت کورونا جس شدت سے پھیل رہا ہے ان حالات میں احتیاط کا دامن پکڑنے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں لوگوں کو احتجاجی تحریکوں پر مجبور کررہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں