پتھر لوڈنگ کیلئے زیر استعمال ٹریکٹر،گاڑیوں کے ٹوکن نہ رجسٹریشن

پتھر لوڈنگ کیلئے زیر استعمال ٹریکٹر،گاڑیوں کے ٹوکن نہ رجسٹریشن

سرگودھا(نامہ نگار ) پل گیارہ کی پہاڑیوں پر پتھر کی لوڈنگ’ ان لوڈنگ اور کیرج کے لئے ہزاروں ٹریکٹرز و دیگر اقسام کی گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں’ جن میں سے بیشتر ٹریکٹر اور گاڑیوں کے نہ تو ٹوکن ہیں اور نہ ہی رجسٹریشن بکیں بلکہ بڑی تعداد میں نان کسٹم ٹریکٹر بھی مارکیٹ میں چل رہے ہیں’ جس کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے۔

 پتھرمارکیٹ میں نان کسٹم اور نان کمرشل ٹریکٹرز 4 مختلف گروہوں نے پھیلائے ’ جن کا انکشاف حساس ادارے کی ایک رپورٹ میں ہوا ، اور یہ با ت بھی سامنے آئی کہ ضلعی حکومت اور محکمہ ایکسائز کی اس جانب کوئی توجہ نہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ قومی نقصان کا سبب بننے والے ان نان کمرشل اور نان کسٹم ٹریکٹروں’ لوڈروں و گاڑیوں کے خلاف منظم طریقے سے کریک ڈاؤن کر کے ایسی گاڑیاں قبضہ میں لی جائیں تو کم و بیش 1 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں کی وصولی متوقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں