سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے ٹریکر نہ لگ سکے

سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے ٹریکر نہ لگ سکے

سرگودھا(نامہ نگار ) سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال کو روکنے کے لئے ٹریکر لگانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔

 حکومت نے ضلعی افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ محکمہ جات کی گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لئے گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگوائیں اور محکمہ جات کی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے لئے تمام اضلاع میں الگ سے کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

دو سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر پیش رفت نہیں ہو سکی’ تا ہم ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تاحال فنڈز مختص نہیں ہو سکا جس کے باعث یہ عمل مسلسل التواء کا شکار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں