فخرالدین سیالوی پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی نائب صدر نامزد

فخرالدین سیالوی پیپلز سٹوڈنٹ  فیڈریشن کے ضلعی نائب صدر نامزد

سرگودھا،شاہپورصدر(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا) صاحبزادہ فخرالدین سیالوی کو پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ضلعی نائب صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

 سینئر نائب صدر پنجاب کامران وڑائچ نے نوٹیفکیشن دیا ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر و ڈویژنل صدر پی پی تسنیم قریشی، ضلعی صدر نعمان مہوٹہ صاحبزادہ نعیم سیالوی اور چوہدری اجمل تھے ۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیال شریف آمد پر بھر پور استقبال کریں گے ، اور تنظیم پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں