نو ید احمد کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی خو شاب کا دورہ
خوشاب ،جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دُنیا )ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) خو شاب نو ید احمد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی خو شاب کا دورہ کیا اور وہا ں سبزیوں اور پھلوں کی نیلا می کے عمل کی نگرانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر یا دکا ندار کو طے شدہ نرخوں سے تجا وز کر نے کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی اور خلاف ورزی کر نے والے دکاندار کے خلا ف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے منڈ ی میں سبز ی اور پھلوں کی کو الٹی ،ترسیل اور دستیابی کابھی جائزہ لیا۔