ڈپٹی کمشنر کی سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی کی ہدایت

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں اور سوفیصد ریکوری کے ٹارگٹ کو مکمل کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس میٹنگ روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے ریو نیو افسران کو متحرک کیا ہوا ہے اور انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ واجبات کی وصولی کے سو فیصد اہداف کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریو نیو ریکوری کے حوالہ سے آئندہ اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر ز سے میٹنگ ہو گی اور وصولی کے اہداف کے بارے میں تحصیل وائز تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی وا گزار کروانے کی مہم کو مزید موثر بنائیں ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو متعلقہ تحصیلوں کے تمام موضع جات کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزڈ رجسٹریشن کا کا م فروری کے اختتام تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں