ڈاکٹر کی کلینک میں خاتون سے زیادتی ،ورثا آنے پر فرار

ڈاکٹر کی کلینک میں خاتون سے زیادتی ،ورثا آنے پر فرار

سرگودھا(نامہ نگار) اوباش ڈاکٹر کی کلینک میں خاتون سے زیادتی ، ورثاء آنے پر فرار ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق شمشیر ٹاؤن کی رہائشی (ی) بہادر شاہ ظفر روڈ پر واقع ایک نجی کلینک میں چیک اپ کیلئے آئی ، جہاں ڈاکٹر رضوان اسے مبینہ طور پراپنی باتوں میں پھنسا کر زیادتی کرنے لگا۔

اس دوران گھر والے خاتون کا پتا کرنے آئے تو ملزم بھا گ نکلا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں