قوائد وضوابط پوری کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری تیز کرنیکا مطالبہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر پی ڈی ا ے ملک شبیر اعوان سینئر نائب صدرملک صداقت علی اعوان جنرل سیکرٹری شیخ محمد عارف نے کہاہے کہ سرگودہا بھر میں قوائد وضوابط پوری کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کاعمل تیز ہونا چاہیے کیونکہ ان ہاؤسنگ سکیموں میں لوگوں کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری روکی ہوئی ہے۔
اسوقت مجموعی طورپر78ہاوسنگ سکیموں میں سے 23رجسٹرڈہیں جبکہ55کالونیوں کو ریگولررائز کرنے کاعمل انتہائی مشکل ہونے اور اعتراضات کے باعث ٹھپ پڑا ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ان سکیموں کوقوائد وضوا بط پورے کرانے کے بعد منظوری کاعمل یقینی بنا یا جا ئے ۔