شہر میں گٹروں کی مرمت اور ڈھکن رکھنے کا کام شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے گٹروں میں گر کر زخمی اور جا ں بحق ہونے کے واقعات کی روک تھام کے لئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو تر جیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جس پرایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا محمد اصغر جوئیہ نے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گٹروں کی مرمت اور ڈھکن رکھوانے کا کام شروع کروادیا۔
ڈھکنوں کی چوری کی شکایات پر جدید ٹیکنالوجی کے پلاسٹک کے ڈھکن اور سلیبیں رکھوائی جارہی ہے پہلے مرحلہ میں سڑکاٹ پر زیادہ رش والے علاقوں میں کام کرایا جارہا ہے ، چیف آفیسر بلدیہ نے ڈھکن چوری میں ملوث اور خریدنے والوں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی ہے ۔