اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کااجلاس ،38 شکایات،محکموں سے وضاحت طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے پولیس او رریونیو سمیت دیگر محکموں کے بارے 38 شکایات پیش کی گئیں جن پر متعلقہ محکموں سے فوری وضاحت طلب کی گئی ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی کے علاوہ پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بروقت حل کریں ۔