’’منی میٹرو‘‘منصوبہ تاخیر کے باعث ٹھپ ہونے لگا

’’منی میٹرو‘‘منصوبہ تاخیر کے باعث ٹھپ ہونے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مناسب حکمت عملی اختیار نہ ہونے اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں میٹرو بس کی طرز پر ‘‘منی میٹرو’’منصوبہ تاخیر کے باعث ٹھپ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے سرگودھا،سیالکوٹ اور بہاؤالپورمیں منی میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے ہے۔

حکومت کے تین مرتبہ جاری احکامات کے باوجود ابھی تک انٹر سٹی پارکنگ ایریازاور ان کے بائی لاز،پارکنگ شیلٹرز ،ٹرمینلزکی تعداد،2010کے بعد سڑکوں کی تعمیرو مرمت پر آنیوالے اخراجات کی تفصیلات مرتب ہو سکی اور نہ ہی فیزبیلٹی تیار ہو رہی ہے ،جبکہ اس سلسلہ میں در پیش مسائل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کے باوجود منصوبہ دس ماہ بعد بھی شروع نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کروانے کیلئے کوشاں ہے ، اورسرگودھا میں منی میٹرو سمیت دیگر منصوبوں کا اجراء فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں