ضلع بھر کے پولیس افسر وں میں تفتیشی بلوں کی تقسیم شروع

ضلع بھر کے پولیس افسر وں میں  تفتیشی بلوں کی تقسیم شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو تفتیشی مقدمات کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کی مدمیں سے تفتیشی بلوں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔

 جس میں تمام تھانوں کے تفتیشی افسران کو مرحلہ وار بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی نے تفتیشی افسران میں مجموعی طور پر37لاکھ روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں