کورونا تیز ،مریضوں میں اضافہ،شرخ11فیصد سے زائد

کورونا تیز ،مریضوں میں اضافہ،شرخ11فیصد سے زائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ فوکل پرسن برائے کووڈ۔19 نے کہا ہے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور مثبت مریضوں کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے ۔

 یہی وقت ہے اگر ہم ویکسین’ ماسک کا پہننا’ سماجی فاصلے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونا جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں تو ہم اومی کرون کو قابو میں لا سکتے ہیں۔ مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر طاہر اور ان کی ٹیم نے کرونا کے مریضوں کیلئے 53 بیڈز اور 25 وینٹی لیٹرز بمعہ ادیات کا پیشگی انتظام کر لیا ہے ۔

اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں تاکہ یکدم مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تو ان کا بروقت علاج کیا جا سکے ۔ سی او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کی ہدایت پر ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر میں گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں کرونا کے مریضوں کے فری ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں