شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن1161شروع

شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن1161شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوری انصاف عوام کا حق ہے جس سے کسی صورت انہیں محروم نہیں رکھا جاسکتا،پولیس اور عوام میں فاصلے کو کم کرنے اور شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ کوٹ مومن میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ سرگودھا کے شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن1161کو شروع کردیا گیا ہے جہاں پر شہری پولیس کے رویہ کی بابت، رشوت طلب کرنے پر، تفتیش میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں، پکار15کال، تھانہ فرنٹ ڈیسک پر درخواست دینے کے باوجود اندراج مقدمہ نہ ہورہاہواور ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں مثلاً شراب نوشی، منشیات فروشی، جسم فروشی جیسے مکروہ دھندہ کرنے والوں کی بابت انفارمیشن دی جاسکے گی۔

اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کو سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں