پولیس کا ’’کوئیک ایکشن‘‘،کمسن بچی کو7گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

پولیس کا ’’کوئیک ایکشن‘‘،کمسن بچی کو7گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

سرگودھا(نامہ نگار ) پولیس کی فوری کاروائی کمسن بچی تلاش کر کے والدین سے ملا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی ڈھائی سالہ بچی اپنے کزن کے ساتھ گھر سے باہر نکلی تھی تھوڑی دیر بعد بچی کا کزن واپس آگیا ہے جبکہ بچی لاپتہ ہوگئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عثمان کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر بچی کی تلاش کیلئے روانہ کی گئیں۔

گشت پر مامور تمام گاڑیوں اور محافظ اسکواڈ کو متحرک کیا گیا، بچی کی تلاش کے لیے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا گیا، سات گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد کمسن بلانستہ کو ڈھونڈ لیا گیااور بحفاظت کمسن بچی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا ہے ۔ بچی کے والدین نے پولیس کو دعائیں دیں اورسرگودھا پولیس کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ ہر عمر کے شہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، والدین اپنے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑ یں،بچوں پر خصوصی توجہ دیں گھر سے دور نہ جانے دیں۔ انہوں نے اچھی کارکردگی پر تمام ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں