بلدیہ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 11دکانیں سیل
بھیرہ(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر سارہ لونی نے کہا ہے کہ میونسپل واجبات کی عدم ادائیگی میں کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور نادھندگان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی گیلانی نے بلدیہ کی ملکیتی 11 دوکانوں کو لاکھوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا ، 10 ماہ قبل ان دوکا نوں کو اوپن بولی کے ذریعے کرایہ داری پر حاصل کر کے دوکاندار بار بار کے نوٹس کے باوجود واجبات جمع کرانے میں ناکام تھے۔
چیف آفیسر سید یاسر علی گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل واجبات کی ادائیگی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی تاکہ ان سے حاصل ہونے والی آمدن کو عوامی فلاح کے کاموں پر خرچ کیا جا سکے ۔