کھاد کی دستیابی،مقررہ نرخوں پر فروخت کا فیصلہ

کھاد کی دستیابی،مقررہ نرخوں پر فروخت کا فیصلہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں یونین کونسل لیول پر کھاد کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنا نے کیلئے فوری اقدامات بر ؤئے کارلا نے کا فیصلہ ۔

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کو ضلع کی ہر یو سی میں کھادوں کی سپلا ئی کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں کھادوں کی وافر مقدار میں دستیا بی اور مقررہ نر خوں پر فروخت کے حوالہ سے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید آصف حسین شا ہ ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اظہار الحق با جو ہ ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ڈاکٹر رضوان اشرف ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل محمد جعفر چو ہدری ، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک محمدنواز ، متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلع بھر سے کھا د ڈیلر ز نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر کھا دوں کی سپلا ئی اور فروخت سے متعلق امورکا جا ئز ہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کا شتکاروں کی سہولت کیلئے گراس روٹ لیو ل پر کھادوں کی دستیا بی یقینی بنائی جا ئے ۔انہوں نے کھاد ڈیلرز سے کہا کہ کھا د کمپنیوں سے ضلع کی ضرورت کے مطابق کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کا کا م ہے اور اسے بہتر انداز میں سرانجام دیا جا ئیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں