سردی کی شدت ،کاروبار زندگی ٹھپ ، دفاتر میں حاضری کم

سردی کی شدت ،کاروبار زندگی ٹھپ ، دفاتر میں حاضری کم

سرگودھا(نامہ نگار) شہر او ر گردونواح میں سردی کی شدت جمعہ کے روز بھی برقرار رہی ، دن بھر گہرے بادل چھائے رہے بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

 سرکاری دفاتر میں بھی رش نہ ہونے کے برابر تھا جس کے باعث ملازمین کی اکثریت سرکاری اوقات کار سے قبل ہی گھروں کو چلی گئی۔

عام تعطیل کی وجہ سے لوگو ں کی اکثریت گھروں میں ہی دبکی رہی ، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سردی کی شدت آج بھی برقرار ہنے اور بارش کی توقع ظاہر کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں