اشتہاریوں وعدالتی مفروروں کیخلاف کاروائی،20گرفتار

اشتہاریوں وعدالتی مفروروں کیخلاف کاروائی،20گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اشتہاریوں وعدالتی مفروران کے خلاف کارر وائی،20 ملزمان قانو ن کے شکنجے میں آ گئے۔

 ترجمان ضلعی پولیس عابد حسین کے مطابق اشتہاری مجرموں کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے محمد قاسم، حامد علی ، تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد نواز، قاسم علی، اسامہ نواز، تھانہ سٹی پولیس نے محمد کفیل اور تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے مبین شاہ عرف حسین شاہ ، اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارر وائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے انت مسیح، تھانہ صدر پولیس نے محمد شعیب، تھانہ میلہ پولیس نے ظفر اقبال، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عابد حسین، تھانہ ساہیوال پولیس نے شوکت حیات، سہیل حق، محمد رضا، علی حسین، عبید اﷲ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے غلام عباس اور تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے منور اقبال کو گرفتاکرلیا جن کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کار روائی شروع کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں